پنجاب کابینہ میں تبدیلی بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس

بلال یاسین کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا


ویب ڈیسک October 16, 2024
بلال یاسین کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان تبدیل کردیا۔

وزیراعلی نے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان بلال یاسین سے واپس لے کر انہیں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا ۔ محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینیجمنٹ کے نئے وزیر کا بعد میں تقرر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیا۔

راشد اقبال نصر اللہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔ چیف سیکرٹری آفس سے راشد اقبال نصر اللہ کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں