گلوکار نک جوناس کنسرٹ کے دوران اسٹیج سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

کنسرٹ میں نک جوناس پر لیزر لائٹ سے نشانہ لگایا گیا


ویب ڈیسک October 16, 2024
(فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جوناس پراگ میں کنسرٹ کے دوران خود پر لیزر لائٹ دیکھ کر خوف زدہ ہوکر اسٹیج سے بھاگ گئے۔


گلوکار کو پراگ میں اپنے کنسرٹ کے دوران اس وقت سیکیورٹی خطرے کا احساس ہوا جب کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لیا۔ نک جوناس دورانِ کنسرٹ اس واقعے اس قدر خوف کا شکار ہوگئے کہ فوراً اسٹیج سے نیچے اتر آئے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔


واقعے کے وقت نک جوناس کے ساتھ ان کے بھائی جو اور کیون بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ جب نک اسٹیج سے نیچے بھاگے تو دونوں بھائی اسٹیج پر ہی رہے۔


سیکیورٹی اہلکاروں نے نک جوناس پر لیزر سے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر اسے فوری طور پر پنڈال سے ہٹادیا۔ اس واقعے کے باعث شو کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔






گلوکار کے خوفزدہ ہوکر اسٹیج سے اترنے کی ویڈیو کو کئی فین پیجز پر شیئر کیا گیا، جس میں ایک فین پیج نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ''جوناس برادران کو آج رات پراگ میں اپنا شور مختصر وقت کے لیے روکنا پڑا، جب حاضرین میں سے کسی ایک نے نک کی طرف لیزر سے نشانہ لیا۔ اس شخص کو وہاں سے ہٹادیا اور شو دوبارہ جاری ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ نک اور باقی سب محفوظ ہیں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں