عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالر کے اضافے سے 2675ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 277200روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886روپے کے اضافے سے 237654روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔