لاڑکانہ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

نامعلوم کار سوار ملزمان نے قمبر کے علاقے میں فائرنگ کی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک October 16, 2024
(فوٹو: فائل)

غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق قمبر کے علاقے میں کار سوار افراد نے 18 سالہ لڑکی پر فائرنگ کردی۔ نامعلوم ملزمان نے شاہ بخاری قبرستان میں فائرنگ کرکے 18 سالہ الماس برڑو کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔


مقتولہ قمبر کی رہائشی اور پولیس اہل کار سفیر برڑو کی بیٹی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہے۔


پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |