تحریک انصاف کے کارکنان کا پشاور میں احتجاج ریڈ زون کی جانب مارچ

مشتعل کارکنان کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی


ویب ڈیسک October 16, 2024
مشتعل کارکنان کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے خیبر روڈ کو بند کرکے ریڈ زون کی طرف مارچ کیا۔

مشتعل کارکنان کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ علامتی احتجاج ہے، بانی پی ٹی آئی صرف ہماری بقاء اور سلامتی کی علامت ہیں جن کی گرفتاری پر عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو غلط طریقے سے بند کیا گیا یہ ہم بالکل برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جو باتیں ہم آج کر رہے ہیں کچھ دن پہلے منظور پشتین نے جرگے میں کیں، پاکستان میں بنگلادیش والے حالات نہ بنائے جائیں، یہ پشتون جرگہ ہم اسلام آباد تک لیکر جائیں گے، نورین نیازی صاحبہ کو ہم ساتھ لیکر جائیں گے اور بانی پی ٹی آئی سے ملائیں گے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/10/whatsapp-video-2024-10-16-at-2.06.19-pm-1729070652.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں