- سندھ میں میٹرک اور انٹر میں پوزیشن سسٹم ختم، گریڈنگ پالیسی متعارف
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم، رضوان اور شاہین کی تنزلی
- ماربرگ وائرس کیا ہے؟
- چوہنگ: جعلی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے17 سالہ لڑکا جاں بحق
- وزیراعلی کے پی سے ملاقات؛ خیبر کےکوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان
- کراچی؛ ملزمان کی دن دہاڑے گھر میں ڈکیتی، 4لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے
- سمندر میں گُم ہوجانے والے روسی شہری کو 2 ماہ بعد بچا لیا گیا
- کراچی؛ پارسل کے ذریعے سعودی عرب آئس کرسٹل پاوڈر اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
- خون میں انفیکشن دو سالوں کے اندر اندر موت کا باعث بن سکتا ہے، رپورٹ
- کراچی؛ نوجوان کو اغوا اور فائرنگ کے بعد پھینکنے کا مقدمہ 4 ملزمان کیخلاف درج
- بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے مسافروں کیلئے سخت اصول وائرل
- خواجہ آصف کا جمائما گولڈ اسمتھ کو کرارا جواب
- مقبوضہ کشمیر کے بھارتی وفاقی اکائی بننے کے بعد عمرعبداللہ پہلے وزیراعلیٰ بن گئے
- کامران غلام کی 2022 میں حارث سے تھپڑ کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی
- مبینہ زیادتی واقعہ؛ سول سوسائٹی کا انسداد عصمت دری ایکٹ کے تحت تحقیقات کا مطالبہ
- نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی جھوٹا واقعہ اچھالنے میں پی ٹی آئی ملوث ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
- اردن میں 2000 سال پرانے مقبرے سے انسانی باقیات دریافت
- کراچی میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، عوام کا احتجاج
- لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل
- سندھ حکومت کا ڈاکٹر شاہنواز واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
چاہت علی خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر کرن جوہر کا حیران کن ردعمل
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے ’’توبہ توبہ‘‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان اپنے منفرد اور نئے طرز کے گانوں کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہورہے ہیں۔
چاہت نے کئی مشہور پرانے گانوں کو نئی طرز اور جدت دی ہے، جس کے باعث انھیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ کچھ افراد نے ان کی تعریف بھی کی۔
حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کے مشہور گانے ’’توبہ توبہ‘‘ کا نیا ورژن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔
چاہت خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر جہاں موسیقی کے شائقین تنقید کرتے ہوئے پناہ مانگتے نظر آئے وہیں بھارتی فلمساز کرن جوہر کے بیان نے سب کو حیران کردیا۔
کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔
دوسری جانب اصل گانے کے گلوکار کرن اوجلا کو چاہت نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔ گلوکار کرن اوجلا نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا کہ ’’انکل نہ کرو پلیز‘‘۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے انداز کے ورژن میں گانے کے بول اور موسیقی کو بدل دیا ہے جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں تاج محل دکھایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔