خواجہ آصف کا جمائما گولڈ اسمتھ کو کرارا جواب

عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک October 16, 2024
عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں عمران خان کے حوالے سے سنگین اور تشویش ناک معاملات درپیش ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب میں کہاکہ عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ کبھی نرمی نہیں دکھائی۔ نوازشریف کو اپنی دم توڑتی اہلیہ کلثوم نواز سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالا گیا۔

twet

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے