مقبوضہ کشمیر خوفناک آگ میں مسجد اور 90 سے زائد گھر نذرِآتش

ایک گھر پر لگنے والی خوفناک آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئی


ویب ڈیسک October 16, 2024
ایک گھر پر لگنے والی خوفناک آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئی

مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں لگنے والی آگ نے مودی سرکار کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خوفناک صورتحال اختیار کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کشتواڑ کے مسلم اکثریتی علاقے مروہ میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا اور امدادی کاموں میں جان بوجھ کر سست روی دکھائی گئی یہاں تک کہ آگ قریبی مسجد تک پہنچ گئی۔

مسلم برادری نے مسجد کو بچانے کے لیے ہاتھ تک جوڑے لیکن مودی سرکار کی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد خاکستر ہوگئی۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کی اس ہڈ دھرمی پر مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے شدید احتجاج کیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے نے انتھک محنت کی لیکن آگ کافی خوفناک تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |