کراچی ملزمان کی دن دہاڑے گھر میں ڈکیتی 4لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے

ملزمان یونیورسٹی کی فیس کی مد میں رکھی رقم بھی لوٹ کر لے گئے


Staff Reporter October 16, 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں ملزمان ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر سے 4لاکھ روپے، بچی کی یونیورسٹی کی فیس اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو سے زائد نقاب پوش ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، ملزمان نے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ڈکیتی کے وقت گھر کے کچھ افراد جنازے کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر میں موجود کینسر کے مریض کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کر دیا۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |