حکومت کا آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: حکومت نے آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور  شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب 26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور کیا جارہا ہے،  سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔