
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے۔ متعدد رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے معاملے پر بلائے جانے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے قومی اسمبلی، سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی بیٹھک میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی جبکہ آئینی ترامیم پر مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں آئینی ترامیم روکنے کے لئے احتجاج کی کال دینے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔