26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ایڈووکیٹ عابد زبیری کی درخواست کو مفروضاتی قرار دیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 16, 2024
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ کے اراکین میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم پر اعتراض عائد کیا تھا۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کو مفروضاتی قرار دیا گیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کو سماعت کیلیے مقرر کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں