پریانکا چوپڑا کا بیوٹی انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کا اعلان

یہ بیوٹی پروڈکٹس مشہور برانڈ Max Factor کے ساتھ مل کر متعارف کروائے جائیں گے


ویب ڈیسک October 16, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کاروباری سفر کو مزید وسعت دیتے ہوئے بھارت میں اپنی نئی بیوٹی لائن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بیوٹی پروڈکٹس مشہور برانڈ Max Factor کے ساتھ مل کر متعارف کروائے جائیں گے۔ اگرچہ برانڈ کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن مداح اور بیوٹی کے شوقین اس خبر کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پریانکا چوپڑا پہلے ہی اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے برانڈ Anomaly کے ذریعے کاروباری میدان میں قدم جما چکی ہیں۔ 2021 میں لانچ کیا گیا یہ برانڈ ماحول دوستی اور معیاری پروڈکٹس کی وجہ سے مقبول ہوا۔ اس کے علاوہ پریانکا کی پروڈکشن کمپنی Purple Pebble Pictures بھی اہم شناخت رکھتی ہے۔




بھارت کی بیوٹی انڈسٹری میں پریانکا کی انٹری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کئی بالی ووڈ ستارے اپنے بیوٹی برانڈز متعارف کروا چکے ہیں، جن میں کترینہ کیف کی Kay Beauty، دیپیکا پڈوکون کی 82°E، اور سنی لیونی کی Star Struck شامل ہیں۔

اداکارہ اپنے ہالی وڈ پروجیکٹ The Bluff کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کارل اربن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ Amazon Prime کی سیریز Citadel کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ بھی شروع کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں