جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں کو آرتھرائٹس سے بچا سکتی ہے تحقیق

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں مجموعی میٹابولک صحت کے ساتھ گھٹنوں کے آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات میں بہتری دیکھی گئی


ویب ڈیسک October 17, 2024

 

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں میں زیادہ وزن سے متعلقہ صحت کے مسائل (جیسے کہ آرتھرائٹس) سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔
 
محققین نے پروسیڈنگز آف دی نیشنل آکیڈمی آف سائنسز میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا کہ جین تھراپی خلیوں کو سوزش کا سبب بننے والے اومیگا-6 فیٹی ایسڈز کے مفید اومیگا- فیٹی ایسڈز میں بدلنے کا سبب بنتی ہے۔
 
تحقیق میں شامل مٹاپے کا شکار چوہے جنہیں جین تھراپی کا ایک انجیکشن دیا گیا، ان کی مجموعی میٹابولک صحت کے ساتھ گھٹنوں کے آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات میں بہتری دیکھی گئی۔
 
تحقیق کے ڈائریکٹر فرشد گئیلک کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں میں موٹاپےکی وجہ سے کمزور ہوتے گھٹنوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
 
محققین نے بتایا کہ تقریباً 20 فی صد بچوں اور نوجوانوں کو مٹاپے کا شکار تصور کیا جاتا ہے۔
 
محققین کا کہنا تھا کہ مٹاپے سے تعلق رکھنے والا آرتھرائٹس بھرپور سوزش کرنے والے اومیگا-6 فیٹی ایسڈز (جو چکنی اور تلی ہوئی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں) کے سبب ہوتا ہے۔ یہ چکنائی آرتھرائٹس اور قلبی مرض کےساتھ استحالہ کے مسائل کا بھی سبب ہو سکتی ہے۔
 
دوسری جانب اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سوزش کو کم کرنے، انسولین کی حساسیت کو بڑھانے اور چکنائی کو ختم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ چکنائی مچھلی اور گری دار میووں میں پائی جاتی ہے۔
 
محقق رُوہنگ تینگ کے مطابق بچوں کا ایس قسم کےفیٹی ایسڈز کا کھانا ان کے وزن کے بڑھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |