راولپنڈی گیس سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین تباہ 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، موٹروے پولیس

فوٹو: ایکسپریس

ایم ون ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔


سلنڈر پھٹنے کے بعد وین شعلوں میں گھرکر مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story