جامعہ کراچی بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز طلبا نے اپنے نام کے پودے لگائے
شجرکاری مہم میں طالب علموں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے، چیئرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ
جامعہ کراچی کو سر سبز بنانے کا عزم لیے شعبہ ابلاغ عامہ میں طلبہ نے سیکڑوں پودے لگا دیے جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے تحت شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عصمت آرا کی سربراہی میں طلبہ نے سیکڑوں پودے لگا کر ملک سے محبت کا اظہار کیا۔
شجر کاری مہم میں طلبہ کی جانب سے لگائے جانے والے پودوں کو انکے ناموں سے منسوب کیا گیا، ہر طالب علم نے ایک ایک اپنے نام کا پودہ لگا کر اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ کی چئیر پرسن ڈاکٹر عصمت آرا نے کہا طلبہ نے شجر کاری مہم کا آغاز اپنی دلچسپی سے کیا ہے سب نے ایک ایک پودے کی آنرشپ لے لی ہے اب ان کو چاہیئے کہ اپنے نام سے لگائے گئے پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیں۔
انہوں نے کہا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے شجرکاری شروع کی گئی ہے ہمیں 4 ہزار کے قریب پودے دیے جائیں گے جو کہ صحت مند ماحول کیلئے بہت ضروری ہیں، شجرکاری مہم میں طالب علموں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے باہر خوبصورت ہریالی کردی ہے جس کا اصل مقصد قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے فضائی آلودگی کو ختم کرنا ہے تا کہ طلبہ کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔
اس موقع پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور جامعہ کو سرسبز بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندے جواد عمر خان نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہر بھر میں پودے لگانے پر زور دیا۔