پی آئی اے انتظامیہ اور برطانیہ میں برطرف ملازمین کا عدالت کے باہر تصفیے پر اتفاق
ملازمین نے ایک ملین پاؤنڈ کا مطالبہ کیا ہے، معاوضے کی رقم پر اتفاق کے بعد معاہدے پر دستخط ہوں گے، ذرائع
پی آئی اے انتظامیہ اور لندن میں ملازمت سے برطرف 7 ملازمین نے برطانوی عدالت کے باہر تصفیہ پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن کے سابقہ ملازمین کی جانب سے ملازمت سے جبری طور پر نکالے جانے کے خلاف دائرمقدمے کی لندن کی ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروسز کورٹ 14 اکتوبر سے سماعت کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2021 کو نکالے جانے والے 7 ملازمین کی جانب سے پی ائی اے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا، پی ائی اے انتظامیہ اور نکالے جانے والے ملازمین کے مابین کورٹ کے باہر معاملہ طے کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے وکلاء باہمی طور پر رضامندی کیلئے سیٹلمنٹ/معاوضہ کی رقم پر مذاکرات کررہے ہیں، ملازمین کی جانب سے ایک ملین پاؤنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معاوضے کی رقم پر اتفاق کے بعد سیٹیلمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے جائیں گے۔