سندھ حکومت کا صوبے میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک October 16, 2024
فوٹو وزیراعلیٰ ہاؤس

سندھ حکومت نے اٹلی کے اشتراک سے صوبے میں اطالوی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر مس ماریلیا ارمیلن (Marilia Armellin) کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور اٹلی ثقافتی اعتبار سے لاجواب ہیں۔ اس ملاقات میں این ای ڈی یونیورسٹی کا اٹلی کی یونیورسٹی آف پدوا (University of Padua) کے ساتھ باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان جلد ایم او یو ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اٹلی کی کمپنیوں کو کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی نے پاکستان میں بڑے پروجیکٹ کیے ہیں اور تربیلا ڈیم کی تعمیر میں بھی اٹلی نے کام کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں