ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال

وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو جوڈیشل انکوائری کیلیے خط ارسال کردیا گیا


Staff Reporter October 16, 2024
(فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے حکم پر ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق 18 ستمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو میرپور خاص میں قتل اور ان کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی جس کا مقدمہ عمر کورٹ میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی رپورٹ کے بعد مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور ضروری ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقیقت کا معلوم ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں