کراچی: شاہ فیصل کالونی میں واٹر ٹینکر نے خاتون کو کچل دیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 اکتوبر 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

  کراچی: شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 38 سالہ اسما کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی اور کسی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی عبدالحمید نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔