وفاقی حکومت نے ریسکیو گاڑیاں قبضے میں لیں جس پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے وزیرخوراک کے پی
مولانا فضل الرحمان صاحب تجربہ کار سیاست دان ہیں، سب کے ساتھ چلتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بھی چلیں گے، ظاہر شاہ طورو
خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران وفاقی حکومت نے ریسکیو کی گاڑیاں قبضے میں لے کر زیادتی کی ہے تاہم اس حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے احتجاج سے متعلق فیصلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، وفاقی حکومت نے ریسکیو گاڑیاں قبضے میں لےکر زیادتی کی، اس بارے میں قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین نے بطور وزیراعلیٰ تاحال ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے، معمولی اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہمارا ایک ہی لیڈر ہے، جس پر سب کا اعتماد ہے، ہم جمہوریت اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب تجربہ کار سیاست دان ہیں، سب کے ساتھ چلتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بھی چلیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے کارکنوں کی بڑی تعداد آئی تھی اور سرکاری ریسکیو گاڑیاں بھی ساتھ تھیں اور میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کی ریسکیو کی 17 گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔