سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کے لیے نیا علاج وضع

یہ علاج سروائیکل کینسر کے سبب ہونے والی اموات کو 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2024

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک نیا علاج وضع کیا ہے جو سروائیکل کینسر کے سبب ہونے والی اموات کو 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔

لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مریضوں کا ایک طویل مدتی فالو اپ مکمل کیا۔ ان مریضوں کو کیمو ریڈیئشن (کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے مجموعے) سے قبل کیمو تھراپی کا ایک شارٹ کورس کرایا گیا۔

تحقیق کے نتائج میں موت کے خطرات میں 40 فی صد اور کم از کم پانچ برسوں میں کینسر کے دوبارہ وقوع ہونے کے خطرات میں 35 فی صد کمی دیکھی گئی۔

جرنل لانسیٹ میں شائع ہونے والے ابتدائی نتائج کے موقع پر کینسر ریسرچ یو کے نے اس شرح کو 20 سال سے زائد عرصے میں سروائیکل کینسر کے علاج میں سب سے بڑی بہتری قرار دیا۔

کیمو ریڈیئشن 1999 سے اس بیماری کا معیاری علاج رہا ہے لیکن بہتری کے باوجود 30 فی صد تک کیسز میں کینسر کی واپسی ہوجاتی ہے۔

انٹرلیس فیز تھری ٹرائل میں دیکھا گیا کہ آیا کیمو ریڈیئشن سے قبل کیمو تھیراپی کے ایک چھوٹے کورس کا کرایا جانا مریضوں میں بیماری کی واپسی اورموت کے خطرات کو کم کر سکتا ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں