بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کیلیے پر جرگہ

جرگے میں لیڈی ڈاکٹرز، خواتین اساتذہ، کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی


ویب ڈیسک October 17, 2024
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے مسائل سننے کیلیے جرگے کا انعقاد کیا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے مسئلے سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔


بلوچستان کے ضلع اوران میں ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیڈی ڈاکٹرز، خواتین اساتذہ، کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔


اس موقع پر شرکا نے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ایمبرائیڈری سینٹر کے قیام، گرلز کالج میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی اور طالبات کے لیے بسوں کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کیں، جن کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔


جرگے کے اختتام پر حاضرین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں