کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ شہید پولیس اہلکار عبدالغفار  ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا گن مین ہے جس کے سینے پر گولی لگی ۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک ڈاکو تاج الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے پولیس کو اسلحہ بھی ملا ہے ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اعجاز نامی شہری بھی زخمی ہوا۔