سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی

ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست واپس لینے کی استدعا کی

(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔


26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔


ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی


چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کے لیے آپ کو انگیج کیا گیا؟، یہ بات تو زبیری صاحب خود بھی کہہ سکتے تھے۔ جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔


بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔


دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔


ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

Load Next Story