- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں جلد گنوادیں
- قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل
- پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ضوابط جاری کردیے
- توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس؛ نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب
- چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا
- اردو یونیورسٹی ؛ تنخواہوں میں اضافہ روکنے پر کراچی کے دونوں کیمپسز بند ، اساتزہ و ملازمین کا احتجاج
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- آئینی ترمیم کمیٹی اجلاس، پی ٹی آئی نے ایم این ایز کے اہل خانہ کے اغوا کا معاملہ اٹھادیا
- بچوں کی اسمگلنگ کا کیس؛ صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ
- کراچی؛ پانی کے تنازع پر شہری چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا
- شہد کا شوقین پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
- اَپ گریڈیشن بعد قذافی اسٹیڈیم کتنے ہزار شائقین میچ سکیں گے؟
- کراچی؛ معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی، شہری زخمی
- سنی اتحاد کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل
- وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ
- تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں طلب
- ان کے نمبرز پورے نہیں، لوگوں کو ایک ارب تک کی آفردی جارہی ہے، عمر ایوب
- پشاور؛ پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا
- دہشتگردی مقدمات؛ زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع
بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
اونٹاریو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی ہے۔
وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے انکوائری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھی اور اب مزید واضح اشارے ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلیجنس معلومات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیرملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل تھی یا شمولیت کا خطرہ موجود تھا۔ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار پر گذشتہ سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گوردوارے کے اندر فائرنگ کی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کرمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم بھارت نے اس کی تردید کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔