رمضان شوگر مل کیس شہباز شریف حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھجوانے کا حکم

نیب لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا


ویب ڈیسک October 17, 2024
فوئل فوٹو

احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی، وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر مل ریفرنس بھجوانے کا حکم دیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

دوران سماعت، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |