کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

شہر میں دوپہر تک مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 17, 2024
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے:فوٹو:فائل

کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں ہفتے کو گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔ صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں