ایک چارج میں 300کلومیٹر چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف
موٹر سائیکلز کی حدِرفتار120کلومیٹر ہے
ای ٹربو موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں سستی اور تیز ترین ای وی موٹرسائیکلزمتعارف کرکے پاکستان کی الیکٹرک وہیکل(EV)انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔
اس حوالے سے کراچی میں منعقد کی جانے والی متعارفی تقریب میں سندھ کی صوبائی وزیر شرجیل انعام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
eTurbo Motors کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی موٹرسائیکلز ایک ہی چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں جو پاکستان میں بڑھتی ہوئی نقل وحمل کی ضروریات کیلئے ایک سستا اور ماحول دوست حل ہے۔
کمپنی نے سائٹ ایریا میں 500ملین روپے کی وسیع سرمایہ کاری کے ذریعہ جدید ترین پیداواری سہولت قائم کی ہے جس کے ابتدائی پیداواری صلاحیت 10,000یونٹ سالانہ ہے جس میں مارکیٹ کی طلب کی بنیاد پر وسعت دی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او شیخ اسامہ ندیم نے کہا کہ ہم نے اپنی موٹرسائیکل کی رینج کونوجوان لڑکے لڑکیوں اور درمیانی عمر کے مرداور خواتین سمیت مختلف طبقات کی ضروریا ت پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔
ای ٹربو موٹرز(eTurbo Motors) نے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلز کی مختلف اقسام متعارف کروائی ہیں۔ECOویریئنٹ60وولٹ لیتھیئم بیٹری سے لیس ہے جبکہ موٹرسائیکل کی رفتار 70کلومیٹراور ایک چارج میں 200کلومیٹرتک کا سفر طے کرسکتی ہے۔
Warrior اور EVO ویریئنٹ 72وولٹ بیٹری سے لیس ہیں۔ ان دونوں موٹر سائیکلز کی حدِرفتار120کلومیٹر ہے جو ایک چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں۔
PULSARایک متوازن آپشن فراہم کرتی ہے یہ موٹرسائیکل90کلومیٹر کی رفتار کیساتھ ایک چارج میں 230کلومیٹرتک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہے۔
چھوٹے سفر کیلئے کمپنی کی جانب سے ThunderboltاورThunderbirdجیسی موٹرسائیکلز متعارف کرواگئی ہیں۔یہ دونوں موٹرسائیکلز95کلومیٹر کی رفتار کیساتھ ایک چارج میں 110-120کلومیٹر تک کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔