سنی اتحاد کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک October 17, 2024
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔

ہائیکورٹ میں این اے 4 سوات سے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے نااہلی کی کارروائی شروع کردی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار کے خلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی ریفرنس بھیجا ہے کہ یہ ایڈووکیٹ جنرل رہے ہیں، ریٹائر ہوئے دو سال مکمل نہیں ہوئے اور الیکشن لڑا ہے، اس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ اعتراض الیکشن سے پہلے ہونا چاہیے تھا لیکن اس وقت تو نہیں کیا گیا، اب اب صرف سیاسی انتقام کے لئے یہ کارروائی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کی یہ کارروائی غیر قانونی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ممبر قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور 7 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |