پشاور پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا

دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ریسکیو 1122

دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا

پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔


پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Load Next Story