معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔
شہر قائد میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوگیا ۔ سائٹ سپر ہائی وے چوکی انچارج نے معمولی تلخی پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا ۔
سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے سب انسپکٹر اور سبزی منڈی چوکی انچارج عباس سیال نے معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے غازی نامی شہری کو زخمی کردیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے چوکی انچارج عباس سیال اور ارسلان نے معمولی تنازع پر شہری کو زخمی کیا، جس کے بعد دونوں پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔ اعلیٰ افسران نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد چوکی انچارج عباس سیال کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا نہ ہی انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔