کیویز کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور 46 رنز پر آل آؤٹ

8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے


ویب ڈیسک October 17, 2024
8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو عبرتناک ثابت ہوا۔

بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز بھارت کیلئے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ

صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |