سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب

مالی لین دین کے تنازع پر دھوکے سے گھر بلا کر قید کیا گیا، متاثرہ خاتون

خواتین ایمرجنسی کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں، ترجمان سیف سیٹیز:فوٹو:فائل

ایک ماہ سے گھر میں قید خاتون کو آزاد کروا لیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق حافظ آباد سے خاتون نے 15پر اطلاع دی کہ سسرالی رشتے داروں نے اسے گھر میں قید کر رکھا ہے۔اطلاع ملنے پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متعلقہ پولیس کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی۔


پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے رابطہ کیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سے گھر میں قید ہیں۔ مالی لین دین کے تنازع میں اسے گھر بلا کر دھوکے سے قید کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو قید سے آزاد کروا کربھائیوں کے حوالے کر دیا۔ حافظ آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر رابطہ کریں۔
Load Next Story