پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی عظمیٰ بخاری

ایک جماعت کی گھٹیا مہم کے بعد طلبہ کو احتجاج کے لیے نکالا گیا، وزیر اطلاعات کا اپوزیشن لیڈر پنجاب کو جواب


ویب ڈیسک October 17, 2024
(فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی۔

ملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے ہیں، بھچر صاحب آپ اتنے سیدھے اور بھولے بھالے نہیں جتنے بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار خود طلباء کو اشتعال دلاتے رہے ہیں، میڈیا کا زمانہ ہے اور ویڈیو موجود ہیں، آپ کی جماعت نے پلاننگ کے تحت ایک بچی اور اس کے خاندان کی عزت اچھالی۔

مزید پڑھیں؛ مریم نواز اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

انہوں نے کہا کہ بہن بیٹیوں کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، تحریک انصاف کے اس پروپیگنڈے کا شکار مریم نواز اور میں خود متعدد بار ہو چکے ہیں، ایک جماعت کی گھٹیا مہم کے بعد طلبہ کو احتجاج کے لیے نکالا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ پولیس امن و مان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ کسی کو پنجاب میں امن و امان خراب کرنے یا اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن لوگوں نے اس سارے معاملے میں پروپیگنڈا کیا اورفیک معلومات پھیلائی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |