لیگی عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں


ویب ڈیسک October 17, 2024
پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں

ن لیگ کے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں میں ساتھ نہ لے جانے پر اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماؤں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جانا چاہیے تھا ۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں۔ رہنماؤں کا شکوہ ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت پنجاب میں خود پارٹی کو متحرک کرنا نہیں چاہتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |