اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 17, 2024
فوٹو فائل

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کو احتجاج کرنے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں