یحییٰ السنوار اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اسرائیل کا دعویٰ

حماس کی جانب سے اب تک یحییٰ السنوار کی شہادت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا


ویب ڈیسک October 17, 2024
ایک عمارت پر بمباری میں 3 کمانڈرز ہلاک ہوئے جن میں سے ایک یحییٰ سنوار ہوسکتے ہیں، اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپ کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس کی جانب سے اب تک یحییٰ السنوار کی شہادت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یحیٰ السنوار کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن مشن ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں مغویوں کو بازیاب کرانا ہے، حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی گلیوں میں آوارہ کتے لاشیں کھا رہے ہیں، رپورٹ

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید ہوگئے اور اسرائیلی فوج اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یحییٰ سنوار شہید ہوگئے؟ اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردیں

تاہم بعد میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور خود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یحییٰ السنوار غزہ میں ہی کسی سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں