شاہ رخ خان اپنی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ میں کیا کردار کریں گے تفصیلات آگئیں

فلم کی کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم 'کنگ' میں ایک قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ہدایتکار سوجوئے گھوش ہیں جو تھرلر فلموں کے لیے مشہور ہیں اور یہ پروجیکٹ نہ صرف شاہ رخ کے مداحوں کے لیے دلچسپ ہے بلکہ ان کی بیٹی سوہانا خان کی پہلی تھیٹر فلم بھی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ اور سوہانا ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم میں ایک قاتل کا روپ دھاریں گے، جس میں وہ اپنے جوان اور پٹھان کے کرداروں کی طرح ایکشن سے بھرپور مناظر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ شاہ رخ کے مخالف ولن کا کردار نبھائیں گے۔

فلم میں سسپنس اور ایکشن کے ساتھ کئی دلچسپ موڑ دیکھنے کو ملیں گے۔ فلم کے حوالے سے ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے پہلے ہی لوکارنو فلم فیسٹیول 2024 میں ایک تقریب کے دوران ذکر کیا تھا کہ وہ ایک نیا اور منفرد انداز میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جو اب اس فلم میں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

فلم 'کنگ' میں دیگر اداکاروں میں ابھے ورما بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے، اور فلم کی کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
Load Next Story