- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
- اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کیلیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل سینیٹ میں منظور
- قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار
- پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے
- پنجاب میں جامعات کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری
- نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اجارہ سکوک کے اجرا سے 10 کھرب روپے حاصل کرلیے
- سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ
- یحییٰ السنوار ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
- یہودی سائنسدان کا قتل؛ ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی گرفتار
- مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے
- سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کے لیے نیا علاج وضع
- ناسا کا ’قاتل سیارچوں‘ کے حوالے سے اہم منصوبہ
- اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب
راکول پریت سنگھ انجری کا شکار کیوں ہوئیں؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک بڑی انجری سے صحتیابی کا اپڈیٹ دیا ہے۔ اداکارہ کو وزن اٹھانے کی مشق کے دوران کمر میں شدید چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کیسے انہوں نے جسم کی بات نہ سننے کی غلطی کی۔
اداکارہ نے کہا، “میں نے کچھ بے وقوفی کی۔ میں نے اپنے جسم کی بات نہیں سنی، اسپاسم ہوا لیکن میں پھر بھی ورزش کرتی رہی، جس سے یہ چوٹ مزید بگڑ گئی اور میں پچھلے چھ دن سے بستر پر ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید ایک ہفتہ آرام کریں گی تاکہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔
راکول نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جسم جب اشارے دے، تو اسے نظر انداز نہ کریں اور زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میں نے سوچا کہ میرا ذہن میرے جسم سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔”
دوسری طرف راکول پریت سنگھ اپنی آنے والی فلم ‘دی دے پیار دے 2′ میں دوبارہ آیشا کھنہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس میں اجے دیوگن اور آر مادھون بھی شامل ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔