- آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
- حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے
- سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، سعید غنی
- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
- اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کیلیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل سینیٹ میں منظور
- قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار
- پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے
- پنجاب میں جامعات کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری
- نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اجارہ سکوک کے اجرا سے 10 کھرب روپے حاصل کرلیے
- سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ
- یحییٰ السنوار ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
- یہودی سائنسدان کا قتل؛ ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی گرفتار
- مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے
ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیوپک فلم 'دی اپرنٹس' کی بھارتی ریلیز خطرے میں پڑ گئی
ممبئی: امریکہ کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی ہالی ووڈ کی فلم ‘دی اپرنٹس’ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جوانی کے دنوں پر مبنی ہے، خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ یہ فلم 18 اکتوبر کو بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
‘دی اپرنٹس’ کی ایک خصوصی اسکریننگ ممبئی کے ایک سنیما میں صحافیوں اور چند ناظرین کے لیے منعقد کی گئی، جہاں اعلان کیا گیا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم میں کچھ مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلم سازوں نے ان کٹوتیوں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی ہے۔
اگر دونوں فریقین میں جلد کوئی سمجھوتہ ہو جاتا ہے، تو فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہو سکتی ہے، ورنہ اس کی ریلیز اگلے جمعہ، 25 اکتوبر تک ملتوی ہو سکتی ہے۔
‘دی اپرنٹس’ میں سیبسٹین سٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ جیریمی سٹرانگ نے ان کے وکیل رائے کوہن کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری علی عباسی نے کی ہے اور اسے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔