دہشت گرد شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں خواجہ آصف

عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، پورے ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیر دفاع


ویب ڈیسک July 19, 2014
دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروں میں رابطوں کو مربوط بنا رہے ہیں، خواجہ آصف۔ فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ہے، دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں، دہشت گرد شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں، عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، پورے ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروں میں رابطوں کو مربوط بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، خود جیکٹس اور آئی ڈی ڈی بنانے کی فیکٹریاں بھی پکٹری جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں