پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
18 اور 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا کیونکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔