- آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
- حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے
- سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، سعید غنی
- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
- اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کیلیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل سینیٹ میں منظور
- قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار
- پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے
- پنجاب میں جامعات کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری
- نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اجارہ سکوک کے اجرا سے 10 کھرب روپے حاصل کرلیے
- سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ
- یحییٰ السنوار ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
- یہودی سائنسدان کا قتل؛ ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی گرفتار
- مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
کراچی: سندھ کے 26 اضلاع میں 76 بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 440 نامزدگی فارم میں سے 388 درست قرار دیے گئے جبکہ 52 کو مسترد کردیا گیا، 5 اضلاع کے 10 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے جاری کردہ فارم 7 کے مطابق مجموعی طور پر 440 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 388 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جن میں کراچی کے 6 اضلاع کے 85 جبکہ دیگر 14 اضلاع کے 303 امیدوار شامل ہیں۔
ریٹرننگ افسران نے 53 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جن میں سے 11 کراچی اور 42 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کشمور، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدرآباد ضلع کی 10 بلدیاتی نشستوں کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
ریٹرننگ افسران کے ان فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے جن کے فیصلے 25 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔ 26 اکتوبر کو امیدواروں کی کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی۔
امیدواروں کی دستبرداری کے لیے آخری تاریخ 28 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 29 اکتوبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 16 نومبر کو ان بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔