آمریت کے دور میں مسلم لیگ ن چھوڑنے والے آج پارٹی کےوارث بنے بیٹھے ہیں رانا ثنا اللہ

پارٹی میں موجود حاسدین اور منافقین کو جلد بے نقاب کروں گا، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 19, 2014
پارٹی چھوڑنا ہوتی تو آمریت کے دور میں چھوڑتا، رانا ثناءاللہ، فوٹو: فائل

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ آمریت کے دور میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ نے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کبھی مکان کا مالک ہی اپنا گھر نہیں چھوڑتا، مسلم لیگ (ن) ان کی اپنی جماعت ہے جسے وہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگر انہیں پارٹی چھوڑنا ہوتی تو آمریت کے دور میں چھوڑتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو آمریت کے دور میں پارٹی چھوڑ گئے آج وہی پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔ وہ جاوید ہاشمی نہیں اور نہ ہی بنیں گے، پارٹی میں حاسدین اور منافقین کو جلد بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد رانا ثنا اللہ سے وزارت سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں