اسکاٹ لینڈ میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم کے متبادل برقی وال پیپر کی آزمائش

ان برقی وال پیپر کی آزمائش کا مقصد ان کے گرمائش کے شفاف ذریعے کے طور پر مؤثر ہونے کا معائنہ کرنا ہے


ویب ڈیسک October 18, 2024

 

اسکاٹ لینڈ میں گھروں میں مرکزی ہیٹنگ سسٹم کے متبادل کے طور پر برقی وال پیپر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
 
اسکاٹش شہر گلاسگو میں 12 گھروں میں برقی وال پیپر کی آزمائش جاری ہے جس کا مقصد اس کے گرمائش کے شفاف ذریعے کے طور پر مؤثر ہونے کا معائنہ کرنا ہے۔
 
ان وال پیپر کے نصب کیے جانے کے بعد سے مکینوں نے اس کے متعلق مثبت آراء دیں۔
 
اسکاٹش گھر یورپ میں سب سے پرانے ہیں اور سب سے خراب انسولیشن (درجہ حرارت روکنے کی صلاحیت) رکھتے ہیں۔ صرف گلاسگو میں 70 ہزار کے قریب رہائشی فلیٹس ہیں اور یو کے کے مجموعی کاربن اخراج میں 36 فی صد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔
 
ایک اوسط گھر دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں تین گُنا زیادہ گرمائش خارج کرتے ہیں۔
 
اس لیے چھت پر لگائے جانے والے برقی وال پیپر کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مرکزی ہیٹنگ سسٹم کی جگہ لے سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ماحول دوست ثابت ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |