رائیونڈ آپریشن کے نتیجے میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر مزید 2 دہشتگرد گرفتار
دہشتگردوں کے قبضے سے 11 موبائل فون سمز اور بم بنانے کے فارمولے برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے مزید 2 دہشت گردوں سے گرفتار کرکے موبائل فون سمز اور بم بنانے کے فارمولے برآمد کرلئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 روز قبل رائے ونڈ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں اوکاڑہ سے حراست میں لئے گئے ملزم آزاد خان سے تفتیش کے دوران کئی انکشافات ہوئے ہیں۔ ان انکشافات کی روشنی میں سیکیورٹی فورسز نے رائے ونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مزید مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور ان کے قبضے سے 11 موبائل فون سمز اور بم بنانے کے فارمولے برآمد ہوئے ہیں، دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔