سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا سعید غنی

سانحہ لیاقت باغ کی طرح کارساز حملے کے شواہد بھی مٹا دیے گئے تھے، صوبائی وزیر

فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا۔

جمعرات کو سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کارساز کو آج 17 برس بیت گئے ہیں جس میں ہمارے 170 کارکنان جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔


سعید غنی نے کہا کہ یہ دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر ہونے والے حملے میں سب سے بڑا حملہ تھا۔ اس دن لوگ دہشت گردی کے لئے نہیں آئے تھے بلکہ اپنی شہید رانی کو ویلکم کرنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اس یادگار پر بھی آتے ہیں اور اس روز ایک عظیم الشان جلسہ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ کسی بھی شہر میں ہوتا ہے اور اس برس ہم نے 18 اکتوبر کا جلسہ حیدرآباد میں رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ سانحہ لیاقت باغ کی طرح سانحہ 18 اکتوبر کے شواہد بھی مٹا دیے گئے تھے، 27 دسمبر کے سانحہ میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن عدالت نے رہا کردیا، پیپلزپارٹی اس پر عدالت میں موجود ہے۔
Load Next Story