2024

اسلام آباد میں جمعے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک October 17, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ 18 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے لہذا شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں