زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش

سائنس دانوں نے تحقیق میں انسانی جِلد کے بننے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2024

 

برطانیہ میں سائنس دانوں نے انسانی جِلد کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے جو جِلد کو تشکیل دینے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
 
محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کو آگ سے جھلس جانے والے افراد میں بالوں کے نئے غدود بنانے اور جِلد کے ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
سائنس دانوں نے تحقیق میں انسانی جِلد کے بننے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے۔
 
ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے انسان کی جِلد کے خلیوں کی نقشہ سازی کی تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ پیدائش سے قبل جِلد کس طرح بنتی ہے اور بیماری میں کیا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔
 
ماہرین کے مطابق پیدائش سے قبل جِلد میں نشان پڑے بغیر ٹھیک ہونے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے۔
 
برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور نیو کیسل یونیورسٹے کے محققین کی ٹیم نے خلیوں کی نقشہ سازی کی اور ڈِش میں جِلد کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بنایا جس میں بال اُگانے کی صلاحیت تھی۔
 
اس مصنوعی جِلد کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے دِکھایا کہ مدافعتی خلیے جِلد کی بغیر نشان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو سرجری کے بعد نشانات سے بچانے یا زخم کو نشانات کے بغیر ٹھیک کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |